ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے بدعنوانی کے حوالے سے درجہ بندی پھر ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ30 ہوگئی ہے۔

پاکستان سارک میں بدعنوانی کے حوالے سےدرجہ بندی میں بہتری پانے والاواحدملک
27 جنوری 2016 (10:54)
0

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہاہےکہ سارک کے پانچ ملکوں میں پاکستان واحد ملک ہے جس کی بدعنوانی کےحوالے سے درجہ بندی کے سکور میں بہتری ہوئی ہے۔بدعنوانی سے متعلق تاثر کی درجہ بندی کے بارے میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں جو باضابطہ طور پر آج جاری کی جا رہی ہے، باقی چار ملکوں کاسکور وہی ہے جو 2014ء میں تھا یا اس سے کم ہوگیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کیلئے بدعنوانی کے حوالے سے درجہ بندی پھر ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تیس ہوگئی ہے اور درجہ بندی میں تین درجے بہتری ہوئی ہے۔اس رپورٹ میں سرکاری شعبے میں بدعنوانی کے حوالے سے ایک سو اڑسٹھ ملکوں کی درجہ بندی کی گئی۔


ڈنمارک دوسرے سال پہلے نمبر پر ہے جبکہ بدعنوانی کی بدترین کارکردگی کے حوالے سے شمالی کوریا اور صومالیہ ہیں جن کے صرف آٹھ آٹھ پوائنٹ ہیں۔