رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنےکیلئے پرعزم ہے۔

افغانستان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کےساتھ تعاون کی ضرورت ہے:تجزیہ کار
27 جنوری 2016 (11:24)
0

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ چار سدہ کے دہشتگرد حملے میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرے۔

ایک اور صحافی عقیل یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان ا ور بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔رستم شاہ مہمند نے نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔


ڈاکٹراے زیڈ ہلالی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کی حمایت کی ہے اور افغان حکومت کو دہشتگردوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔