دونیا مامون دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کاجائزہ لینے کیلئے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریںگی ۔

مالدیپ کی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں
27 جنوری 2016 (20:09)
0

  مالدیپ کی وزیرخارجہ دونیا مامون پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کے روز اسلام آباد پہنچیں ۔
وہ دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کاجائزہ لینے کیلئے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریںگی ۔
وہ وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریںگی ۔
ادھر مالدیپ کی وزیرخارجہ نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں لوک ورثہ یاد گار پاکستان میوزیم شکرپڑیاں کا دورہ کیا ۔