عراقی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کومزید وسعت دینے پر سردارایاز صادق سے اتفاق کیا ۔

پاکستان، عراق کا تجارتی ، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 جنوری 2016 (19:33)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور عراق کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔
انہوں نے یہ بات بغداد میں عراق صدر فواد معصوم ملاقات میں کہی ۔
سردارایاز صادق نے کہاکہ تجارتی اقتصادی اورسماجی شعبوں میں روابط کے فروغ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوںگے جس سے ان کی فلاح وبہبود میں مدد ملے گی ۔
عراقی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کومزید وسعت دینے پر سردارایاز صادق سے اتفاق کیا ۔
انہوں نے عراق کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کی خدمات کی فراہمی کیلئے پاکستان کی پیشکش کوسراہا ۔