جنرل راحیل کی سیکورٹی ماحول بہتر بنانے میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کامیابی کی تعریف ۔

آرمی چیف کا کراچی کو محفوظ،دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم
27 جنوری 2016 (19:27)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی کو محفوظ اور دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ شہر کے لوگوں کے پرامن اور بے خوف معمولات زندگی یقینی بنائے جاسکیں۔

وہ کورہیڈ کوارٹرز کراچی کے دورے کے موقع پر خصوصی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی ۔
آرمی چیف کو خفیہ اداروں کے آپریشنز سمیت کراچی میں جاری آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
جنرل راحیل شریف نے سیکورٹی کا ماحول بہتر بنانے میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کامیابی کی تعریف کی ۔
انہوں خصوصاً خفیہ اداروں کی کامیابیوں کو سراہا جو انہوں نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور کراچی سے باہر ان کے رابطے منقطع کرنے کے سلسلے میں حاصل کی ہیں ۔