منصوبہ بندی کےوزیرنےکہا ہےکہ برآمدی شعبہ کیلئےعالمی منڈی میں مسابقت کیلئے مصنوعات میں جدت اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی وضع کرنا ضروری ہے۔

حکومت تاجروں اورصنعتکاروں کوسازگارماحول کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے:احسن اقبال
27 جنوری 2016 (10:46)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کی سہولت کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔اسلام آباد میں ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کو اپنی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کی ضرورت ہے جو مصنوعات کی جدت اور ترقی کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔


احسن اقبال نے کہا کہ برآمدی شعبہ کیلئے عالمی منڈی میں مسابقت کیلئے مصنوعات میں جدت اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی وضع کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تجارت اور صنعت کے مسائل کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ نجی شعبہ ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔