پاکستان سرمایہ کاری بورڈ قومی فضائی کمپنی کے صرف چھبیس فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے اور تزویراتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مفتاح نے پی آئی اے کوفروخت کرنےکا تاثرمستردکردیا
27 جنوری 2016 (10:36)
0

پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو فروخت کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی فضائی کمپنی کے صرف چھبیس فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے اور تزویراتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ادارے کو سرکاری اور نجی شراکت داری کے ذریعے چلانا چاہتی ہے جس سے اس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا اور نہ ہی کسی ملازم کی تنخواہ میں کمی کی جائے گی۔