اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف خطے میں ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں

مشرق وسطیٰ کےملکوں کےمسائل کےحل کیلئےمذاکرات ناگزیرہیں: ملیحہ لودھی
27 جنوری 2016 (13:28)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں۔انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف خطے میں ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کی ہیں۔


انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ خطے میں تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔