ممنون حسین نے یقین دلایا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کو کسی قیمت پر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

مسلح افواج اورقوم ملک کودرپیش کسی بھی خطرے سےنمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں:صدر
27 جنوری 2016 (13:15)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم ملک کو درپیش کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔آج اسلام آباد میں نسٹ میں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم دہشت گردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔


صدر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی حد تک کامیاب رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں انہوں نے یقین دلایا کہ اس کے روٹ کو کسی قیمت پر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔