وزیراعظم ، مشیر خارجہ اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون سے ملاقاتیں کریں گی۔

مالدیپ کی وزیرخارجہ آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں
27 جنوری 2016 (10:28)
0

مالدیپ کی وزیرخارجہ دنیا مامون پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔وہ وزیراعظم محمد نوازشریف،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی سے ملاقاتیں کریں گی۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان اور مالدیپ کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کےمختلف پہلوئوں کاجائزہ لیاجائےگا۔مشیر خارجہ مہمان وزیرخارجہ اوران کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔پاکستان ا ور مالدیپ میں باہمی اعتماد ، مشترکہ مذہب اور مفاہمت پر مبنی گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔دونوں ملک علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔