بھارتی ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں مکمل ہڑتال
27 جنوری 2016 (19:48)
0

مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد اور کپواڑہ کے اضلاع اور ملحقہ علاقوںمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں مکمل ہڑتال کی گئی ،1994 ء میں آج کے دن کپوارہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 27بے گناہ شہریوںکو شہید کردیا تھا۔
محمدیونس نقاش ، حکیم عبدالرشید اوربلال صدیقی سمیت حریت رہنمائوں نے سری نگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر بے گناہ شہریوں کے قتل نے بھارتی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔
انہوں نے شہید نوجوان مشتاق احمد ہارو کی قربانی کو بھی اجاگر کیا جسے بھارتی فوجیوں نے کوکرناک میں شہید کردیا تھا ۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھی مشتاق احمد ہارو کوخراج عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اس کے مقامی ایجنٹوں کیلئے کشا ہے ۔
ادھر تحریک حریت جموں وکشمیر نے سری نگر میں ایک بیان میں پورے مقبوضہ علاقے میں لوگوں پر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے مظالم کی شدید مذمت کی۔