وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کی تمام ہدایات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہیں۔

ضرب عضب سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی:پرویز خٹک
27 جنوری 2016 (20:32)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی مدد ملی ہے ۔

انہوں نے یہ بات برطانیہ کے امدادی ادارے DFID کے ڈائریکٹر JURNA REID سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کے روز پشاور میں ان سے ملاقات کی ۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کی تمام ہدایات پر حقیقی معنوں میں عمل کررہی ہے ۔