مشیر نے کہاکہ اس مقصد کیلئے ضروری منصوبہ بندی کی ہدایات دے دی گئی ہیںتعمیراتی کام رواں سال شروع ہوجائے گا ۔

اسلام آباد میں عالمی معیار کا میوزیم قائم کیا جائیگا :صدیقی
27 جنوری 2016 (20:24)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے ثقافتی ادبی اور تاریخی ورثے کو پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں عالمی معیار کا ایک میوزیم قائم کیا جائے گا ۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے محکمے کے دورے پرصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔
مشیر نے کہاکہ اس مقصد کیلئے ضروری منصوبہ بندی کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور تعمیراتی کام اس سال شروع ہوجائے گا ۔