خیبرپختونخواء کے گورنر مہتاب احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ اس یونٹ کے قیام سے دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی عوام کی بحالی میں مدد ملے گی۔

فاٹا ریفارم یونٹ کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پردستخط
27 جنوری 2016 (20:20)
0

برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے اور فاٹا سیکریٹریٹ کے درمیان بدھ کے روز پشاور میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت فاٹا ریفارم یونٹ قائم کیا جائے گا۔
خیبرپختونخواء کے گورنر مہتاب احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ اس یونٹ کے قیام سے دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی عوام کی بحالی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے پرعزم ہے۔