وزیراعلیٰ نے کہاکہ پروگرام کیلئے نوجوانوں کا انتخاب شفاف انداز میں میرٹ پر کیاجائے گا ۔

27 جنوری 2016 (19:28)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے جلد چین بھجوایا جائے گا ۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اس پروگرام پر ہونیو الی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا ۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام کیلئے نوجوانوں کا انتخاب شفاف انداز میں میرٹ پر کیاجائے گا ۔