وزیرہائوسنگ نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کیلئے ہائوسنگ کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 ہائوسنگ کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں:درانی
27 جنوری 2016 (12:10)
0

وزیرہائوسنگ اکرم درانی نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کیلئے ہائوسنگ کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں وزارت کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 65 ہزار کنال تک ہائوسنگ سکیموں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے بارہ ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔
اسی طرح اپنا گھر سکیم معاشرے کے محروم طبقات کو سستے گھروں کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے۔