امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صدر اشرف غنی کی طرف سے امن مذاکرات میں طالبان کی شمولیت کی اپیل کی حمایت کی ۔

افغان حکومت،طالبان کے درمیان مصالحت کی حمایت کرتے رہیں گے:امریکہ
27 جنوری 2016 (21:45)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت کیلئے مذاکرات کی حمایت کرتا رہے گا ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے امریکی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ طالبان کے باضابطہ مذاکراتی عمل میں شمولیت سے ہی ان کا موقف معلوم کیاجاسکتا ہے ۔
انہوں نے صدر اشرف غنی کی طرف سے امن مذاکرات میں طالبان کی شمولیت کی اپیل کی حمایت کی ۔