ایٹمی توانائی کے ادارے کے چیئرمین نے کہاہے کہ چین نے اپنے تیرھویں پانچ سالہ منصوبہ میں دو میرین بجلی گھروں کی تیاری شامل کی ہیں۔

چین کی پانی پر تیرتے ایٹمی بجلی گھر بنانے کی منصوبہ بندی
27 جنوری 2016 (13:53)
0

چین پانی پر تیرتا ہوا ایک ایٹمی بجلی گھر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے کیونکہ وہ دو ہزار بیس تک اپنی ایٹمی صلاحیت کو دو گنا کرنے کا خواہاں ہے۔

چین کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے چیئرمین نے بیجنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ چین نے دو ہزارسولہ /بیس کیلئے اپنے تیرھویں پانچ سالہ منصوبہ میں دو میرین بجلی گھروں کی تیاری شامل کی ہیں۔ان بجلی گھروں سے ساحل سمندر پر تیل اور گیس نکالنے کے عمل ، جزائر کی ترقی اور دوردراز علاقوں کو بجلی فراہم کی جا سکے گی۔