امریکی وزیرخارجہ نے اپنےچینی ہم منصب وانگ ژی کو بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھنا امریکہ کی سلامتی کے لئے انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام عالمی سلامتی کے لئے بڑاخطرہ ہے:جان کیری
27 جنوری 2016 (13:44)
0

شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام عالمی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں چین پر زور دیتا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ ایٹمی تجربے کے بعد اس پر دباؤ ڈالے۔

اپنے ایشیاء کےدورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کو بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھنا امریکہ کی سلامتی کے لئے انتہائی اہم مسئلہ ہے۔