اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک سے کہاہے کہ تنازعہ کے دوریاستی حل کے ذریعے مفاہمت کرنے کا تاریخی چیلنج قبول کریں۔

اسرائیل اور فلسطین امن قائم کرنے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں: بان کی مون
27 جنوری 2016 (11:12)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ امن قائم کرنے کیلئے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں۔سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک سے کہا کہ تنازعہ کے دوریاستی حل کے ذریعے مفاہمت کرنے کا تاریخی چیلنج قبول کریں۔


انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری فلسطین اور اسرائیل کے درمیان اعتماد کی بحالی اور امن کے قیام میں مدد کیلئے تیار ہے جس کیلئے پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے۔