مالاکنڈ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے، ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ملک کےبیشترحصوں میں موسم زیادہ ترسرد اورخشک رہے گا
27 جنوری 2016 (11:53)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے، ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔پنجاب اور بالائی سندھ کے زیادہ تر میدانی علاقے رات اور صبح کے اوقات میں بدستور دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔


آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور دس
کراچی اکیس
پشاور نو
کوئٹہ آٹھ
گلگت اور مری دو
اور مظفرآباد چار ڈگری سینٹی گریڈ