گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں ترقی کا عمل یقینی بنائے گی۔

حکومت عارضی طور پر بے گھر لوگوں کی آبادکاری کیلئے پرعزم ہے:مہتاب
27 جنوری 2016 (14:50)
0

خیبرپختونخواء کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کی دوبارہ آبادکاری کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز پشاور میں ترقی کے بارے میں برطانوی ادارے کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں ترقی کا عمل یقینی بنائے گی۔