پنجاب کے ہاوسنگ کے وزیرنے انقرہ میں ترکی کی ہاوسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے صدر سے ملاقات کی۔

50,000مکانات کی تعمیر سے ان کی قلت کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائیگا: تنویر اسلم
27 جنوری 2016 (17:54)
0

پنجاب کے ہاوسنگ کے وزیر تنویر اسلم ملک نے کہا ہے کہ ترکی کی تکنیکی معاونت سے پچاس ہزار مکانات کی تعمیر سے ان کی قلت کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔

اعلی سطح کے افسران اور نجی شعبے کے حکام کے ایک وفد نے وزیر ہائوسنگ کی قیادت میں بدھ کے روز انقرہ میں ترکی کی ہاوسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے صدر MEHMET ERGUN TURAN سے ملاقات کی۔

ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔