ادارے کے قیام سے تین سال میں بیس لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں مدد ملے گی۔

پنجاب میں سکل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
27 جنوری 2016 (15:11)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کے روز لاہور میں ایک اجلاس ہواجس میں پنجاب سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام 2018 پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایک چھت کے نیچے پیشہ ورانہ تربیت کے مختلف محکموں کو فعال بنانے کیلئے سکل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔اس ادارے کے قیام سے تین سال میں بیس لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں مدد ملے گی۔

صنعتوں کے بارے میں صوبائی سیکرٹری نے اجلاس کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔