ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے، پولیس کے نظام میں اصلاحات اور پنجاب میں سیف سٹیز منصوبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانیہ کی قومی سلامتی، خارجہ امور اور دولت مشترکہ کے امور کے ڈائریکٹر کی ملاقات
27 جنوری 2016 (14:46)
0

برطانیہ کی قومی سلامتی ، خارجہ امور اور دولت مشترکہ کے امور کے ڈائریکٹر Allen Jonathan نے بدھ کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے ، پولیس کے نظام میں اصلاحات اور پنجاب میں سیف سٹیز منصوبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Jonathan Allen نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔