وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں صنعتوں کو ترقی دینے کی رفتار تیز کرنے کی حکمت عملی، سرمایہ کاری میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر غور کیا گیا۔

صنعتوں کےفروغ کی حکمت عملی کے اہداف کےحصول کیلئےتمام ممکنہ کوششیں کی جائیں: شہبازشریف
27 جنوری 2016 (11:37)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صنعتوں کے فروغ کی حکمت عملی کے اہداف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں۔

وہ لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبے میں صنعتوں کو ترقی دینے کی رفتار تیز کرنے کی حکمت عملی، سرمایہ کاری میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر غور کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ تجارت کے عمل کو آسان بنانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔