وزیردفاع نے کہاہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان سعودی عرب اورایران کےدرمیان تنازع کاحل چاہتا ہے:خواجہ آصف
27 جنوری 2016 (10:21)
0

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بیرون ملک پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ کا حل چاہتا ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔


تاہم انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین اور خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کےساتھ کھڑا ہوگا۔ایک اور سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں اعتماد کی بحالی کی کوششیں کررہے ہیں لیکن اس میں وقت لگے گا۔