ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

ای سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
27 فروری 2017 (22:31)
0

ای سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے ۔
وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران نے معزز مہمان اور وفد کا استقبال کیا۔
دریں اثناء ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ای سی او کانفرنس کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔