وزیر تجارت نے ایک بیان میں کہاکہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔

File photo

ایران نے پاکستانی کینو کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی،خرم دستگیر
27 فروری 2017 (22:28)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران کی وزارت تجارت نے پاکستان سے کینو کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی ہے ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔
خرم دستگیر نے کہاکہ کینو کے برآمد کنندگان پر زوردیا کہ وہ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مرکزی بنکوں کے درمیان جلد معاہدوں پر دستخط ہوںگے ۔