چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یونیورسٹیاں منصوبے کیلئے تحقیق کے جدید طریقوں اور مہارت کو فروغ دیں۔

تعلیمی ادارے اقتصادی راہداری کیلئے ہنرمند افرادی قوت تیار کریں،ڈاکٹر مختار
27 فروری 2017 (20:32)
0

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے تعلیمی اداروں پر زو ر دیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کام کیلئے ہنر مند افرادی قوت تیار کریں۔
انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ اس منصوبے کیلئے تحقیق کے جدید طریقوں اور مہارت کو فروغ دیں تاکہ نوجوانوں کو اس اہم منصوبے میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن ملک میں اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر بنانے اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن ملک میں زیادہ سے زیادہ پی ایچ ڈی افراد تیار کرے گا۔