ہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کیلئے سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کر دی
27 فروری 2017 (20:24)
0

ہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد میں دوسری باڑ لگانا شروع کردی ہے۔

اس بات کی تصدیق آج سرکاری ترجمان نے کی۔
حکومت نے باڑ اور تارکین وطن کے کیمپوں کیلئے اڑتیس ارب Forints مختص کئے ہیں۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے اس اقدام پر نکتہ چینی کی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بنجمن وارڈ نے کہا کہ یورپی کمیشن کو اس فیصلے کی تائید نہیں کرنی چاہئے۔