وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کو موٹر ویز کے ذریعے منسلک کیا ہے۔

File photo

وزیر اعظم آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،عابد شیر
27 فروری 2017 (20:21)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ سال تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز حویلی بہادر بجلی گھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کو موٹر ویز کے ذریعے منسلک کیا ہے جس سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ان کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر لوگوں کی شکایات کی کھلی کچہریوں میں سماعت باقاعدگی سے جاری ہے۔