file photo

روس نواز علیحدگی پسندوں کی یوکرین کو کوئلے کی فروخت بند کرنے کی دھمکی
27 فروری 2017 (20:21)
0

یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کی حکومت نے ریل کی بندش ختم نہ کی تو وہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں یوکرین کے زیر انتظام کاروبار کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔
نام نہاد عوامی جمہوریہ Donetsk اورLuhansk کے لیڈرز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ریل کی بندش 2015 کی Minsk امن معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کو کوئلے کی فروخت بند کردیں گے اور کوئلہ روس یا کسی دوسرے ملک کو بھیجیں گے۔