وزیر مملکت نے کہاکہ بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے ۔

سپریم کورٹ بارے بلاول کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،مریم اورنگزیب
27 فروری 2017 (20:13)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بارے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان سراسر غیرذمہ دارانہ ہے ۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے ۔
مریم نے کہا کہ حزب اختلاف پانامہ کیس کے ذریعے سیاسی مفاد حاصل کرناچاہتی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کافائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ قوم کیلئے بڑی خوش خبری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنادے گی