وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام سرگرمیاں مقررہ وقت تک مکمل ہونی چاہئیں

متعلقہ محکمے مردم شماری کی سرگرمیاں پیشہ وارانہ طریقے سے جاری رکھیں: ڈار
27 فروری 2017 (20:13)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے متعلقہ محکموں کے درمیان مکمل رابطے کے ساتھ مردم شماری کی سرگرمیاں پیشہ وارانہ طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
وہ پیر کو اسلام آباد میں خانہ شماری اور مردم شماری کی تیاریوں کا جائزے کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ تمام سرگرمیاں مقررہ وقت تک مکمل ہونی چاہئیں ۔