سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے

بلاول بھٹو زرداری کا ٹھٹھہ میں پل کا افتتاح
27 فروری 2017 (19:06)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو ٹھٹھہ میں نئے جھرک ملا کا تیار پل کا افتتاح کیا۔
انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ پل تین سال میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جو دو ساحلی اضلاع ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ کو آپس میں ملائے گا۔سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔