وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کا فائنل 5مارچ کو لاہور میں ہوگا
27 فروری 2017 (18:51)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کولاہور میں کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ پیر کے روز لاہور میں صوبائی کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے فائنل کیلئے نقائص سے سوفیصد پاک سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے امن وامان کے بارے میں صوبائی کابینہ کمیٹی کو بھی سیکورٹی انتظامات پر نظر رکھنے کو کہا۔
شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس میچ کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کریں۔