file photo

وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی ، خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے:شہباز
27 فروری 2017 (18:27)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال اور پنجاب اسمبلی کے رکن قیصر امین بٹ کے ساتھ پیر کو لاہور میں ملاقات میں کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔