گورنر سے جمعیت اہلحدیث کے امیر کی ملاقات۔

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہر فورم پر حمایت کرتے رہیں گے،محمد زبیر
27 فروری 2017 (18:12)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ہر فورم پر ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز کراچی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات میں کہی۔
گورنر نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان ہر کشمیری کا نعرہ ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔