پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے اجلاس کی صدارت کی

file photo

پیمرا کا اجلاس،الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سے متعلق غور
27 فروری 2017 (17:36)
0

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوا جس میں الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سے متعلق غور کیا گیا۔
پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں گلبرک لاہور میں دھماکہ کے بارے میں غلط خبر نشر کرنے پر مختلف ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کئے گئے۔
اجلاس میں تمام چینلز کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور خبریں اور رپورٹس نشر کرتے وقت قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ٹی وی چینلز کویہ ہدایت بھی کی گئی کہ وہ اپنے شوز میں غیر اخلاقی مواد نشر کرنے سے گریز کریں۔