گرفتار افراد کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔

آپریشن رد الفساد کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے91 مشتبہ افراد گرفتار
27 فروری 2017 (15:56)
0

آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں تلاشی کی نئی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 91مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں سے انیس مشتبہ افراد کو حافظ آباد اوربارہ کو کبیر والا سے گرفتار کیاگیا۔ خوشاب کے علاقے Behl میں تلاشی کی کارروائی کے دوران پولیس نے پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر آج صبح ہنگو میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران پینتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔
ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔