چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کے نئے دور میںداخل ہوجائے گا۔

گورنر سندھ کی چین کو کراچی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت
27 فروری 2017 (15:48)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے چین کو کراچی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔وہ آج کراچی میں چین کے قونصل جنرل وانگ یو سے گفتگو کررہے تھے۔
گورنر نے چینی قونصل جنرل کو کراچی سرکلر ریلوے سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کے نئے دور میںداخل ہوجائے گا۔