رائٹیرز کے مطابق دہشتگردوں کے سیاحتی صنعت کو تباہ کرنے کے مذموم عزائم کے باوجود دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح ملک میں آرہے ہیں۔

پاکستان میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
27 فروری 2017 (15:45)
0

پاکستان میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رائٹیرز نیوزایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے سیاحتی صنعت کو تباہ کرنے کے مذموم عزائم کے باوجود دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح ملک میں آرہے ہیں۔

گلگت و بلتستان سیاحتی محکمے کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 2014میں سیاحوں کی جوتعداد ڈھائی لاکھ تھی وہ پچھلے سال تقریباً سات لاکھ تک پہنچ گئی۔