پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور سندھ میں انسداد پولیو مہم کاآغاز
27 فروری 2017 (15:42)
0

خیبرپختونخوا ،بلوچستان کے سولہ اضلاع اور سندھ کے ڈویژن لاڑکانہ میں آج انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی جو تین روز جاری رہے گی۔ خیبرپختونخوا میں پانچ سال تک کی عمر کے چھپن لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے تقریباً اٹھارہ ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

عارضی طور پر بے گھر افراد اور افغان پناہ گزینوں کے ستتر کیمپوں میں بھی پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی۔بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے ستر لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔
سندھ کی ڈویژن لاڑکانہ میں پندرہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔