میرواعظ عمر فاروق کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کااظہار
27 فروری 2017 (15:39)
0

حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش ظاہرکی ہے۔جاپانی صحافیوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیا کا دیرپا امن اور اقتصادی خوشخالی کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیرکے مسئلے کے حل تک ہمیشہ خواب ہی رہے گا۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق سنگین خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔میرواعظ نے کہاکہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے اور لوگوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا جمہوری حق دیا جاناچاہیے۔