وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان اورمیانمار کے تعلقات میں بہتری کیلئے نینگ کی مثبت کردار کو سراہا۔

فاطمی کا پاکستان اورمیانمار کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت پرزور
27 فروری 2017 (15:20)
0

خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے پاکستان اورمیانمار کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
وہ پاکستان میں میانمار کے سفیر ون نینگ سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات کی ۔معاون خصوصی نے پاکستان اورمیانمار کے تعلقات میں بہتری کیلئے نینگ کی مثبت کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہاکہ یہ تعلقات 1947 سے آج تک سب سے طویل سفارتی تعلقات ہیں۔
ون نینگ نے میانمار میں ہونے والی جمہوری تبدیلی اور اس کے بعد سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔