این ایچ اے کو بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص مجموعی طورپر188 ار ب روپے میں سے ایک سو گیارہ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کا سماجی شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 430 ارب روپے سے زائد فنڈ زکااجراء
27 فروری 2017 (15:12)
0

وفاقی حکومت نے سماجی شعبے کے مختلف ترقیاتی پروگراموں کیلئے اب تک 430 ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر مختص رقم8 سو ارب روپے ہے۔

منصوبہ بندی کی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شاہراہوں کے قومی ادارے کو بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص مجموعی طورپر188 ار ب روپے میں سے ایک سو گیارہ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔
اسی طرح پانی و بجلی کے شعبے کے منصوبوں کیلئے ایک سو ارب روپے سے زائد کے فنڈجاری کئے گئے ہیں۔ حکومت نے عارضی طورپر بے گھر افراد کیلئے بھی 52 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی ہے۔