چیئرمین تحریک حریت جمو ں وکشمیر علی گیلانی کے عہدے کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی قرارداد منظور
27 فروری 2017 (11:45)
0

مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جمو ں و کشمیر نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے لئے ایک قرارداد پاس کی ہے۔پارٹی کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی صدارت میں ایگزیکٹو ارکان کے اجلاس میں ا س حوالے سے ترمیم کی متفقہ طورپر منظوری بھی دی گئی۔
ترجمان نے کہاکہ تمام ارکان نے سید علی گیلانی اورایگزیکٹو کونسل کواپنا کام اورپارٹی کی قیادت جاری رکھنے کی درخواست کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سید علی گیلانی نے کہاکہ پارٹی کارکنوں نے دوران حراست جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بے مثال ثابت قدمی کا مظاہر ہ کیا۔