ملک بھر میں 54 لاکھ سے زائد خواتین کابے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ
27 فروری 2017 (11:20)
0

ملک بھر میں چون لاکھ سے زائد خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے بجٹ میں ایک سو پندرہ ارب روپے کے اضافے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان میں خواتین کو مالی مدد فراہم کرنے والا سب سے بڑا پروگرام بن گیا ہے۔
پروگرام نے خواتین کو رقوم کی ادائیگی میں سہولت کیلئے بائیو میٹرک تصدیقی نظام شروع کیا ہے۔
پروگرام سے غربت میں سات فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
پروگرام نے ہیلپ لائن فون نمبر اور براہ راست ریڈیو کے ذریعے شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ نظام شروع کیا ہے۔