File photo

قبائلی عوام کے مطابق فاٹا میں اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی:جھگڑا
27 فروری 2017 (11:10)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا میں اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔

پشاور میں جماعت اسلامی فاٹا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اصلاحات کی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔
اقبال ظفرجھگڑانے کہاکہ فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے ایف سی آر کو ہر قیمت پر ختم کیاجائے گا۔
وفد نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات کمیٹی پراطمینان کااظہار کیا۔